ایف بی آرکو  ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا

213

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا،705ارب روپے کے ٹارگٹ میں سے ابھی تک 531ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال17- 2016کے دوران رکھے گئے705ارب روپے کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کی تگ ودو میں لگا ہوا ہے۔ جولائی سے ستمبر کا ریونیو ٹارگیٹ 705ارب روپے رکھا گیا تھا لیکن ابھی تک 531ارب روپے اکٹھے ہو سکی ہیں، ایف بی آر کو ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے 175ارب روپے درکار ہے اور پہلی ساماہی کو ختم ہونے میں4دن باقی ہیں اور ایف بی آر کو ٹارگٹ حاصل کرنے میں ایک دن باقی ہے اور43ارب روپے درکار ہیں جوکہ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایک ناممکن ہدف ہے، گزشتہ مالی سال16-2015کی پہلی ساماہی کے دوران ایف بی آر نے 590ارب روپے کا ریونیو جمع کیا تھا۔

 واضح رہے کہ حکومت گزشتہ سال کی پہلی ساماہی میں بھی ریونیو ٹارگیٹ حاصل نہیں کر سکی تھی جس کی وجہ سے حکومت نے 40 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگائے تھے۔ حکومت کو پہلی مالی سال کی بھی ساماہی کے دوران معاشی فرنٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،رواں مالی سال کے 2ماہ میں ایکسپورٹ 8.19فیصد کمی، غیر ملکی سرما کاری میں53.2فیصد کی ریکارڈ کی گئی ہے۔