بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی 

178

بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 197رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی،نیوزی لینڈ کی ٹیم 434رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 236رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں لک راؤنچی80،میچل سینٹنر71 اور کین ولیمسن 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے اپنے چوتھے دن کا اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز بھارتی سپنرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 434رنز ہدف کے تعاقب میں 236رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں لک رانچی80،میچل سینٹنر71 اور کین ولیمسن 25،واٹلنگ 18،روس ٹیلر17،سودہی 17،مارٹن گپٹل0،ٹام لیتھم2،مارک کریگ 1 اور ویگنر 0رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں روی چندرن ایشون نے 6،محمد شامی نے 2اور رویندرا جدیجہ نے 1وکٹ حاصل کی،میچ میں آل را ؤنڈکارکردگی دکھانے پر بھارت کے رویندراجدیجہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 30ستمبر سے ایڈن گارڈن کلکتہ میں شروع ہوگا۔