راہول گاندھی پر ریلی میں جوتا اچھال دیا گیا

243

بھارت میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر ایک ریلی کے دوران جوتا اچھال دیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے ،پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ایک ریلی کے دوران راہول گاندھی پر جوتا پھینک دیا گیا۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اترپردیش میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کانگریس کی راہ ہموار کرنے کیلئے دورے کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں سیتاپور میں کانگریس کے ایک روڈ شو کی قیادت کررہے تھے کہ اس دوران مجمعے میں سے ایک شخص نے راہول گاندھی پر جوتا اچھال دیا تاہم جوتا انہیں نہیں لگ سکا ، پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی رہنماؤں پر جوتا باری کی جاچکی ہے ۔