کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا،بھارتی ہٹ دھرمی قائم

214

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بتائے بلوچستان میں کیا ہورہا ہے،جن کے شیشے کے گھر ہوں ان کو کسی کو پتھر نہیں مارنے چاہئیں، گرفتار مبینہ پاکستانی دہشتگرد بہادر علی کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشگردی میں ملوث ہے،کشمیر بھارت کا حصہ ہے پاکستان اس کا خواب دیکھنا چھوڑدے،کشمیر بھارت کا حصہ تھا اوررہے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے،اڑی میں دہشگردوں نے حملہ کرکے معصوموں کا خون کیا ہے،پوری دنیا میں دہشتگردی کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم اسے روکنے میں ناکام ہورہے ہیں،ان کو پناہ دینے والے کون ہیں؟نہ ان کا بینک ہے،نہ اسلحہ فیکٹریاں ہیں تو کون ہے وہ جو ان کو پیسہ،اسلحہ فراہم کررہے ہیں؟ہم سب کو دہشتگردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا،جو سرپرستی کررہے ہیں وہ اس کی سزا بھگت رہا ہے،جو ملک اس دہشتگردی کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے تو ان کو الگ کردیا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے جن شرطوں کی بات کررہے ہیں وہ بتایا جائے کیا شرط ہے! یہ کون سی شرطوں کی بات ہورہی ہے؟پاکستان بتائے بلوچستان میں کیا ہورہا ہے،جن کے شیشے کے گھر ہوں ان کو کسی کو پتھر نہیں مارنے چاہئیں، گرفتار مبینہ پاکستانی دہشتگرد بہادر علی کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشگردی میں ملوث ہے،کشمیر بھارت کا حصہ اس کا خواب دیکھنا چھوڑدیں،جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ تھا حصہ رہے گا۔