امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

168

اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 105روپے 75پیسے ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105روپے 20پیسے ہو گئی جبکہ اس کی قیمت فروخت 105روپے 75پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور ڈالر 104روپے 30پیسے میں خریدا گیا جبکہ 104روپے 50پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔