ایشین بیچ گیمزمینز کبڈی،پاکستان نے بھارت کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا

152

پاکستان نے ایشین بیچ گیمز مینز کبڈی ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارت کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 28-30 پوائنٹس سے زیر کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

منگل کو ویتنام میں جاری میگا گیمز کے مینز کبڈی ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش تھا، پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد 28-30  پوائنٹس سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اس نے بھارت کو صرف 2 پوائنٹس کے فرق سے زیر کر کے نہ صرف طلائی تمغہ اپنے نام کیا بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 11-16 پوائنٹس سے برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے 14 اور بھارت نے 17 پوائنٹس سکور کئے، اسطرح پاکستان نے مجموعی طور پر 28-30کی برتری سے میچ جیت کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔