ڈالر کی قدر میں کمی

178

اوپن مارکیٹ میں کارو باری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 105روپے 70پیسے ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105 روپے 15پیسے ہو گئی جبکہ اس کی قیمت فروخت 105روپے 70پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور ڈالر 104روپے 30پیسے میں خریدا گیا جبکہ104روپے 50پیسے میں فروخت ہو تا رہا۔