ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

213

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہاجبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا۔

منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1337ڈالرپربرقراررہی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، روالپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52 ہزار300 روپے سے کم ہوکر 52 ہزار200 روپے پرآگئی اسی طرح 86 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 742روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750 روپے پربرقراررہی۔