آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

199

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باؤلرز میں ڈیل سٹین اور آل راؤنڈرز میں ایشون بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، یونس خان کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، یاسرشاہ بھی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

منگل کو آئی سی سی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے تحت بہترین بلے بازوں میں آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، انگلینڈ کے جوروٹ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے اور پاکستان کے یونس خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز چھٹے، ایڈم ووجز ساتویں، ڈیوڈوارنر آٹھویں، ایلسٹرکک نویں نمبر پر ہین، مصباح الحق ترقی پا کر دوبارہ دسویں نمبر پر آ گئے۔ باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے، بھارت کے ایشون 871 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، انگینڈ کے جیمز اینڈرسن 870 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ انہی کے ہم وطن سٹیورٹ براڈ 836 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔ پانچویں نمبر پر سری لنکا کے جادوگر سپنر رنگنا ہیراتھ ہیں جن کے پوائنٹس 831 ہیں جبکہ پاکستان کے مایہ ناز سپنر یاسر شاہ 806 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرہیں۔ جدیجا ساتویں، سٹارک آٹھویں، واگنر نویں اور بولٹ دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے، جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں