نیوزی لینڈ کے آف سپنر مارک کریگ بھارت کے خلاف سیریزسے باہر

167

بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا ایک اور دھچکا لگا ہے، آف سپنر مارک کریگ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مارک کریگ سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ جیتن پٹیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹم ساؤتھی اور جمی نیشم بھی انجری کا شکار ہو کر بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔