پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

151

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔

آخری ٹو ئنٹی میچ کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2،2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، پاکستان نے وہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، سہیل تنویر، اور رومان رئیس پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کپتان بریتھ ویٹ کو جانسن چارلس، ڈیوائن براوو، آندرے فلیچر، نیکلاس پورن، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، مارلن سیمولز، جیروم ٹیلر، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز کی خدمات حاصل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز گرین شرٹس 0-2سے اپنے نام کرچکا ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دی تھی۔