امریکی سینیٹ نےصدر اوباما کی طرف سے ویٹو کئے گئے نائن الیون متاثرین کوسعودی عرب پرمقدمہ کرنےکے قانون کو مسترد کردیا
امریکی سینیٹ نے بدھ کو صدر براک اوباما کی ویٹو کو مسترد کر دیا۔ اکثریت نے 11 ستمبر کے حملوں کے متاثرین کے رشتہ داروں کو سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ ووٹنگ میں صدر کاویٹومنسوخ کرنے کے حق میں 97 ووٹ ڈالے گئے اورمخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔اس کے علاوہ یہ بل بھی پاس کیا گیا ہے کہ صدر کےویٹوکومنسوخ کرنےکیلیےاب ایوان نمایندگان میں ووٹنگ ہوگی۔
واضح رہے اوباما کہ 8 سالہ دور حکومت میں ایسا پہلی بار ہوا ہے صدر اوباما کے ویٹو کئے گئے فیصلے کوتبدیل کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتہ صدر براک اوبام نے کانگریس کی طرف سے پاس کئے گئے بل نائن الیون متاثرین کوسعودی عرب پرمقدمہ کرنےکا قانون صدراوباما نے ویٹوکیاتھا۔