ایشیائی تیل مارکیٹ ،خام تیل کے نرخوں میں اضافہ 

189

ایشیائی تیل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان دکھائی دیا جس کی وجہ خام تیل کے امریکی ذخائر میں کمی کےبارے میں رپورٹ کا اجراء ہے۔

امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر میں ترسیل کے معاہدے ایک سینٹ کے اضافے سے 44.68 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ڈیلیوری کے سودے 21 سینٹ کی بہتری سے 46.18 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ امریکین پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی سپلائز میں 7 لاکھ 52 ہزار بیرل کی کمی رونما ہوئی۔

 ماہرین کے مطابق اوپیک اور خام تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کے اجلاس میں خام تیل کی عالمی پیداوار میں کمی کے ممکنہ معاہدے کےبارے میں پائی جانے والی تشویش کے باعث خام تیل کے امریکی ذخائر میں کمی کے نرخوں پر اثرات ماند پڑ گئے ہیں۔