پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزملاجلارحجان

123

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزملاجلارحجان رہا،کے ایس ای100انڈیکس40467پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد40300پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا سرمایہ کاربینکنگ ،ٹیلی کام ،گیس سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرم رہے اسی وجہ سے کاروبار کے دوران انڈیکس 40300 اور40400 پوائنٹس کی 2بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 40300 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق گذشتہ روز بلو چپس میں آئمٹز میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری سے مارکیٹ قلیل مدت میں بہتر نظر آئی تاہم تکنیکی کریکشن کے خدشات فی الوقت موجود ہونے سے سرمایہ کار نے نئی پوزیشن لینے سے گریز کیا۔ بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.64 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 40294.38 پوائنٹس سے بڑھ کر 40355.02 پوائنٹس پرجاپہنچا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 7.58 پوائنٹس کی کمی سے 22344.18 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27526.47 پوائنٹس سے گھٹ کر 27509.95 پوائنٹس پربندہوا۔

بدھ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں4ارب90کروڑ44لاکھ5ہزار127روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 81کھرب77ارب99 کروڑ89لاکھ32 ہزار124روپے سے کم ہوکر 81 کھرب73ارب9کروڑ34لاکھ86ہزار997روپے رہ گیا۔بدھ کومارکیٹ میں43کروڑ50لاکھ61ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدودرہی جبکہ منگل کے روز57کروڑ35لاکھ37ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طورپر440کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،227میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب 5 کروڑ 27لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ4کروڑ70لاکھ،پیس پاک لمیٹڈ2کروڑ25لاکھ،ورلڈکال ٹیلی کام2کروڑ18لاکھ اور سوئی سدرن گیس کمپنی1کروڑ49لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں99.75روپے اورانڈس موٹرزکے بھاؤمیں66.61روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 250روپے اورکولگیٹ پامولیوکے بھاؤمیں37.77روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔