پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

187

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 246.29 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40541.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں63 ارب 34 کروڑ 57 لاکھ 44 ہزار 561 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 7 ارب 37 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 189 روپے کی مندی رونماء ہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 27 کروڑ 56 لاکھ 44 ہزار 620 حصص کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40300، 40400 اور 40500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 246.29 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40541.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 84.85 پوائنٹس کی تیزی سے 22436.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 213.24 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 292.16 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 114.58 پوائنٹس کے اضافے سے 17378.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 28.81 پوائنٹس کی تیزی سے 15833.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 151.67 پوائنٹس کے اضافے سے 19176.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔