پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکادوسرامیچ کل شارجہ میں کھیلاجائے گا۔
پہلے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم نے نوجوان کھلاڑی کی شاندارکارکردگی کی بناپرویسٹ انڈیزکو111رنزسے شکست دے کرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کواپنی رینکنگ بہتربنانے کے لئے ویسٹ انڈیزکوتینوں میچوں میں شکست دے کرسیریز3-0سے جیتناہوگی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریزمیں3-0سے شکست دی۔شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی سیریزکی طرح ون ڈے سیریزمیں بھی ویسٹ انڈیزکووائٹ واش کرکے آئی سی سی ورلڈکپ2019ء میں براہ راست حصہ لے گا۔ اگرپاکستان کوویسٹ انڈیزکے ہاتھوں ون ڈے سیریزمیں شکست ہوئی توپاکستان کوپہلی مرتبہ ورلڈکپ2019ء کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈکھیلناپڑے گا۔