ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

219

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 روز کی توسیع کردی‘ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر رکھی تھی۔ ایف بی آر نے کاروباری طبقہ اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی اپیل پر انکم ٹیکس گوشوارے اور سال 2016 کیلئے ویلتھ سٹیٹمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 31 روز کی توسیع کردی۔