مشرفی زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے

266

بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضیٰ نے ون ڈے کرکٹ میں ہم وطن باؤلر عبدالرزاق کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی مشرفی ایک روزہ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بنگلہ دیشی ب باؤلر بن گئے۔

 مشرفی نے افغانستان کے خلاف آخری ون ڈے میں محمدشہزاد کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، عبدالرزاق نے 207 وکٹیں لے رکھی تھیں، بنگلہ دیش کی طرف سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شکیب الحسن کو حاصل ہے۔