تمیم اقبال زیادہ سنچریاں بنانے والے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے

215

اوپننگ بلے باز تمیم اقبال ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے  زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف آخری ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے، انہوں نے سات سنچریاں بنا کر شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے چھ سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

افغانستان کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میں تمیم اقبال نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے۔ تمیم 118 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔