آئی ٹی ایف نے ترکی کے دو ٹینس حکام پر پابندی عائد کردی

129

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے کرپشن کرنے پر ترکی کے دو ٹینس حکام پر تاحیات پابندی عائد کر دی، دونوں حکام کرپشن الزامات پر قصوروار ثابت ہوئے ہیں۔

آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی کے سرخان اور مہمت آئی ٹی ایف میچز میں سٹے بازی میں ملوث پائے گئے ہیں، مہمت پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون سے میچز کے براہ راست نتائج تھرڈ پارٹی کو بتائے، دونوں ریفریز نے نتائج ظاہر کرنے میں تاخیر کر کے تیسرے فریق کو فائدہ پہنچایا۔ کرپشن ثابت ہونے پر دونوں پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے۔