سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کی اقوام متحدہ نے قلعی کھول دی

293

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ یو این کے فوجی مبصر گروپ کو پاکستان میں بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملاہے۔

بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروپ یواین ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔ ادھر اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبر دین سے کا کہناہے کہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، لیکن یواین گروپ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ گروپ براہ راست صورتحال کو مانٹر کررہاہے۔

دوسری جانب بھارت کے وزیر مملکت برائے انفرمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ راجیا وردھن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان پر صرف زمینی حملہ کیا، کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔اس سے قبل بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایل اوسی کے اس پر گیا اور سرجیکل اسٹرائیک کے بعد واپس آگیا۔ اس کی ویڈیو بھی موجود ہے،لیکن سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج وہ ویڈیو تاحال پیش نہیں کرسکا۔