مصر کے عمر عبدالمعید نے چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیپئین شپ جیت لی۔ فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راخیل شریف تھے جنہوں نے چیپئین شپ جیتنے اور رنراپ کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انعامات دی۔
اتوار کومصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں ورلڈ نمبر28 مصر کے عمر عبدالمعید نے ملائشیاء کے ورلڈ نمبر53لیون ین کو11-8،11-5اور11-4سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل40منٹ تک جاری رہا جس میں انٹرنیشنل سکوائش چیپئین شپ کے ٹاپ سیڈڈ مصر کے عمر عبدالمعید نے کامیابی حاصل کی۔
فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راخیل شریف تھے جنہوں نے چیپئین شپ جیتنے اور رنراپ کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انعامات دی۔ اس موقع پر پی ایس ایف کے صدر ائیر چیف مارشل سہیل امان، پی ایس ایف کے سینئر نائب صدر سید رضی نواب اور سکواش کے سابق نامور کھلاڑی قمرالزمان سیمت سول اور عسکری معزیزین اور جڑواں شہروں کے کھیلوں کے پریمی بھی موجود تھے۔