ترکی میں بغاوت کے الزام پر فتح اللہ گولن کابھائی گرفتار

221

ترکی میں پولیس نے بغاوت کے الزام میں مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کوگرفتار کر لیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک پولیس نے فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔فتح اللہ گولن کے بھائی کو 15جولائی کی ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترک حکومت کے خلاف فوجی بغاوت ہوئی تھی جسے حکومت اور عوام نے مل کر ناکام بنا یا تھا ۔اس بغاوت کا الزام ترکی کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر لگا یا گیا تھا اور ترک حکومت نے امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے بھی درخواست کر رکھی ہے ۔