وزیر خزانہ سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئر مین سے ملاقات

217

 وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین نے ملاقات کی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین نے وزیر خزانہ کو پاکستان کی انشورنس کی صنعت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ اور انشورنش کے شعبہ میں ریگولیٹری لیگل فریم ورک میں ترامیم کی ضروریات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ترامیم سے انشورنش کمپنیوں کے مالی معاملات میں بہتری کی توقع ہے جو شعبہ کے مالی استحکام میں معاون ثابت ہوگی جبکہ اس سے پالیسی ہولڈرز کے مفادات کو بھی بہتر تحفظ حاصل ہوگا۔

 مجوزہ فریم ورک کا مقصد مارکیٹ کی ترقی کی حوصلہ افزائی اور انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سپروائزر کے قوانین کے تحت ملکی قانون کو مزید بہتر بناناہے ۔انشورنس ریگولیٹر فریم ورک کی مجوزہ بہتری کیلئے ترامیم کی اہمیت کے حوالے سے وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ انشورنش آرڈیننس 2000ء کے جگہ نیا آرڈیننس لایا جائیگا جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی انشورنش انڈسٹری کا تاثر مزید بہتر ہوگا۔

 وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے ملک بھرمیں شراکت داروں سے مشاورت کرے۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ایس ای سی پی اکتوبر 2016ء میں مشاورتی عمل مکمل کر لے گی۔ اجلاس کو کمپنی بل 2016ء کے مسودہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو تفصیلی مشاور ت کے بعد وزارت خزانہ کو پیش کیا گیا ہے ۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ مجوزہ مسودہ پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائیگا۔