غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان اسٹاک کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی

179

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے میں 2غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ کا 25فیصد حصص خریدنے کی خواہشمند ہیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی خرایداری کیلئے 17 کمپنیوں نے بولی لگائی جس میں 14کمپنیوں کی بولی پر غور کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 2018تک پاکستان اسٹاک میں ایک ارب ڈالر کی نئی کمپنیوں کے اندراج متوقع ہے ۔

ماہرین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے مستقبل میں بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔