شاہد آفریدی کو بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کئے 20 سال ہوگئے

174

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کئے آج 20 سال ہوگئے اور پاکستان کے لئے کھیلنا باعث فخر رہا ہے

سماجی رابطے کیے ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کئے ہوئے 20 سال ہوگئے اور 20 سال کا یہ سفرشاندار رہا۔بوم بوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر رہا ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی اب تک جتنی محبت شائقین کرکٹ اور اپنے چاہنے والوں سے ملی اس پر سب کا بے حد مشکور ہوں یہ سب کچھ پاکستان کی وجہ سے ہے۔