جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں آ سٹریلیاکوشکست دے دی

234

جنوبی افریقہ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 142رنز سے شکست دے کر0-2کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 361رنز سکور کئے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسز نے 146گیندوں پر 13چوکوں کی مدد سے 111رنز سکور کئے جبکہ جے پی ڈومنی ،82، روسو 75 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے جان ہیسٹنگ نے 3، مچل مارش نے 2اورتھرس ٹریمین نے 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم 362رنز ہدف کے تعقب میں 37.4اوورز میں 219رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ، آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ51، ڈیوڈ وارنر50اورمیتھیو ویڈ 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے وین پارنل نے 3 ، کارگیسو ربدا اورانڈیلے نے2-2، ڈیل سٹین ، عمران طاہر اور جے پی ڈومنی نے 1-1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسز کو میچ میں شاندار سینچر سکور کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے 5اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔