اسپین، ریسٹورنٹ میں دھماکا، 77 افراد زخمی

191

اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا میں ریسٹورنٹ میں ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں 77 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں عوام کھانے پینے میں مصروف تھے کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے۔ ولیز مالاگا کے مقامی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد ریسٹورینٹ میں موجود تھی جو مقامی تہوار میں شرکت کے لئے جمع ہوئے تھے۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ریسٹورینٹ کے باورچی نے آگ لگنے کے بارے میں عوام کو متنبہ کردیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریسٹورینٹ سے نکل گئی اور وہ ہونے سے بچ گئے تاہم زیادہ تر افراد دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔