ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز،حفیظ،ذوالفقار بابر،افتخار احمد کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

136

قومی کر کٹ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے محمد حفیظ ، ذوالفقار بابر اور افتخار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے ۔ سلیکشن کمیٹی بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بلے باز محمد حفیظ اور افتخار احمد کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے ۔ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کا بھی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ، سلیکٹرز نے بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور ۔ ممکنہ سکواڈ میں مصباح الحق ، یونس خان ، سرفراز احمد ، اسد شفیق ، سمیع اسلم ، اظہر علی ، محمد رضوان ، بابر اعظم ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، راحت علی ، محمد عامر ، سہیل خان ، یاسر شاہ ، شان مسعود اور عمران خان شامل ہیں ۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 3 اکتوبر کو متوقع ہے جبکہ مصباح الیون 5 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں کھیلیں گے ۔