پیرومیں دنیا کی مہنگی ترین مرچیں کاشت

259

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں تیز ترین اور لاکھوں روپے فی کلو گرام ملنے والی دنیا کا سب سے مہنگی مرچیں کاشت کی جارہی ہیں، جس کی جسامت ایک صرف مٹر کے برابر ہے ،قیمت 35ہزار ڈالر ہوگی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اجی چاراپیٹا نامی یہ مرچیں لاطینی امریکاکے ملک پیرو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے اور حال ہی میں ان کی تجارتی طور پر کاشت شروع کی گئی ہے۔چاراپیٹا کا ذائقہ پھلوں کی طرح ہوتا ہے اور اس کا پاوڈر سلاد اور ساس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم اس کا استعمال مغرب میں قدرے کم ہے۔اسے تمام مرچو ں کی ماں بھی کہا جاتا ہے، جو ونیلا اور زعفران سے بھی کئی گنا مہنگی ہے۔ لیکن یہ مرچ بہت تیز ہے اور اس کی بہت معمولی مقدار ایک بڑے کھانے میں استعمال کی جاتی ہے۔