پاکستان کی اقتصادی ترقی 2018 تک 5.4 فیصد تک پہنچ جائے گی،عالمی بنک

135

عالمی بنک نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اعدادو شمار کا جائزہ پیش کردیا،پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار 2017کے وسط تک 5فیصد جبکہ 2018میں اقتصادی ترقی کی رفتار 5.4 فیصد تک پہنچ جائے گی،سی پیک کے انفراسٹرکچر کے منصوبے اقتصادی ترقی کی رفتار بھی بڑھائیں گے۔

منگل کو عالمی بنک نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اعدادو شمار کا جائزہ پیش کردیاہے،پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں درمیانی مدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔عالمی بنک کے مطابق اقتصادی ترقی کی بنیاد نجی اور سرکاری شعبے کی کھپت پر ہے،سرمایہ کاری میں اضافے کے باعث اقتصادی ترقی کی شرح میں اتار چڑھاؤ رہے گا،2016میں مجموعی ملکی پیداوار 4.7فیصد رہی،توانائی کے پیداواری منصوبوں سے مقامی صنعتیں بھی ترقی کریں گی اور نجی شعبے کسی سرمایہ کاری سے پائیدار ترقی اور غربت میں کمی کے اہداف حاصل ہوں گے۔سی پیک کے انفراسٹرکچر کے منصوبے اقتصادی ترقی کی رفتار بھی بڑھائیں گے،ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ جاری رکھنا ہوں گی۔