چائنہ اوپن ٹینس مینز سنگلز ،رافیل نڈال اور اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز

160

سٹار ہسپانوی پلیئر اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

 چین میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں اسپینش سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین پلیئر پبلولورینزی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایک اور میچ میں سٹار برطانوی پلیئر اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے اٹالین پلیئر اینڈرس سیپی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔