ترک افواج کی شام میں داعش کیخلاف کاروائی ،18 دہشت گرد ہلاک

269

ترک مسلح افواج کی شام میں داعش کیخلاف فوجی کاروائی کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں 2 ترک فوجی جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے شام کے شہر ریحا میں ترک فوجیوں اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک فوجی شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں ۔ ریحا میں آزاد شامی فوج کے زیر کنٹرول علاقے زیارہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 ادھر ،مخالفین نے کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 115 رہائشی علاقوں کے تقریبا 980 مربع کلو میٹر کے رقبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں ابتک 1875 اہداف پر 7100 بار بمباری اور 1552 بار ٹینکوں سے گولہ باری کی جا چکی ہے ۔ جس کے نتیجے میں داعش کے اسلحے کے ڈپوں ،پناہ گاہوں اور گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے اور داعش کے قبضے سے واگزار کروائے جانے والے علاقوں سے28 بارودی سرنگوں اور ایک ہزار دس دستی بموں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

 ترک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اکتاریم،اسم الوارڈ ،کبتان اور ڈابک میں 6 اہداف پر بمباری کرتے ہوئیداعش کے کمان مرکز ،دو عمارتوں ،کنٹرول چوکیوں اور اسلحے کے ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔اتحادی قوتوں کے 9 فضائی حملوں کے نتیجے میں چار اہداف کو تباہ کیا گیا ہے جبکہ 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

دوسری جانب ترک ضلع دیار باقر کے قصبے لیجہ میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں دو ترک فوجی شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہیکہ یہ حملہ فوجی گشت کے دوران کیا گیا جس کے بعد علاقے میں فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ شانلی عرفا کے قصبے ویران شہر میں بھی پی کیکے نے جینڈر میری کی چوکی پر مسلح حملہ کیا جس میں ایک فوجی شہید ہو گیا ۔

دوسری جانب ضلع بتلیس کے گھنے جنگلی علاقے میں دہشتگردوں سے ملنے کے لیے جانے والے دو افراد بھی فوجی آپریشن کی زد میں آ گئے جن میں سے ہلاک اور دیگر زخمی ہو گیا ۔