بابر اعظم کی سنچریزکی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز

314

بابر اعظم نے سعید انور اور ظہیر عباس کے سنچریز کی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا،اس سے پہلے سات بیٹسمین ون ڈے کرکٹ میں مسلسل تین سنچریاں بنا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ظہیر عباس نے سنچریز کی ہیٹ ٹرک کی ابتدا کی 1982 انیس سو بیاسی میں بھارت کے خلاف کراچی، لاہور اور ملتان میں سنچریاں جڑ کر پہلا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔گیارہ سال بعد سعید انور نے شارجہ میں تین سنچریاں بناکر سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے کھلاڑی کا خطاب پایا،سعید انور نے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔

2003 میں جنوبی افریقا کے ہرشل گبز نے سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنائی،2010 میں اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کے خلاف بھارت میں کارنامہ انجام دیا، 2013میں جنوبی افریقا کے کونٹن ڈی کوک نے بھی بھارت کے خلاف لگاتار تین سنچریاں جڑیں۔

نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے بھارت کے خلاف دو اور پاکستان کے خلاف ایک سنچری بناکر یہ اعزازپایا،سری لنکا کے کمار سنگاکارانیتو سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈکپ 2015 میں لگاتار چار سنچریاں بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔بابر اعظم نے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں لگاتار تین میچوں میں لگاتار تین سنچریاں بنائیں اور 117 رنز بناکے اوٹ ہوئے اور ون ڈے کرکٹ میں مسلسل تین سنچریاں بنا نے والے آٹھویں کھلاڑی بن گئے جبکہ پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔