روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار روپے پر بند

282

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان رہا۔ بدھ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 950 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 377 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 430 روپے ہوگئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 135 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 575 روپے پر بند ہوئے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 34 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ کی روئی کی 1 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 900 روپے سے 5 ہزار 950 روپے فی من پر بند ہوئے ۔ جبکہ شہدادپور اور ٹنڈوآدم کی روئی کی بالترتیب 3 ہزار گانٹھوں اور 2 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ خانیوال کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 250 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ فاضل پور کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 275 روپے فی من رہے۔