سمندری طوفان میتھیو کی ڈومینکن ری پبلک میں تباہی، 7افراد ہلاک

273

سمندری طوفان میتھیو ہیٹی کے بعد ڈومینکن ری پبلک سے ٹکرا گیا،مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان میتھیو ہیٹی کے بعد ڈومینکن ری پبلک سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے زیر اثر چلنے والی تیز ہواوں اور بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہوئی ہے۔سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی کے بعد ڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی، جہاں تیز ہواوں کے ساتھ بارشیں ہوئیں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،درخت جڑ سے اکھڑ کر گھروں پر جا گرے۔

سمندری طوفان میتھیو بہاماس کے بعد فلوریڈ کا رخ کرے گا۔ساوتھ کیرولینا کے گورنر نے طوفان کے پیش نظر علاقے خالی کرنے کی ہدایت دے دیں، فلوریڈا میں بھی طوفان کی آمد سے قبل تیاریاں کی جا رہی ہیں۔