عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

228

بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو مسلسل 5 ویں سیشن میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں فی بیرل 51 ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

 امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45 سینٹ کے اضافے کے بعد 49.14 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔تیل کی تجارت سے وابستہ بروکروں کا کہنا ہے کہ امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خام تیل کے انوینٹریز میں کمی کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 51.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔