انضمام الحق تاریخ کے طاقتورترین چیف سلیکٹربن گئے 

222

پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو چیئرمین سے منظوری لئے بغیربراہ راست چناؤکے بعد حتمی ٹیم کا اعلان کرنے کا اختیاردیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نے چیئرمین سے منظوری حاصل کئے بغیر حتمی اسکواڈکا اعلان کرنے کا اختیار چیف سلیکٹرانضمام الحق کو دے دیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈمیں یہ اصول رہاہے کہ سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کو انتخاب کرنے کے بعد منظوری کیلئے چیئرمین کو بھجواتی ہے۔

چیئرمین کی منظوری کے بعد ہی سلیکشن کمیٹی کسی اسکواڈکا باضابطہ اعلان کرسکتی ہے جبکہ چیئرمین کو سلیکشن کمیٹی کے منتخب کئے ہوئے اسکواڈمیں ردوبدل کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سابق کرکٹرزبھی اکثراوقات یہی مطالبے کرتے رہے ہیں کہ سلیکٹرزکوٹیم منتخب کرنے کا مکمل اختیارہوناچاہیے جس میں بورڈکے کسی اور عہدیدار کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔