طالبان میدان جنگ میں نہیں جیت سکتے ،جان کیری

301

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بیلجئم میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں باہمی اور علاقائی امور کے وسیع جہتی پہلوں پرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بیلجئم میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ دونوں ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی امور کے وسیع جہتی پہلوں پر بات ہوئی، جن میں قومی وحدت پر مشتمل حکومت کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی پیش رفت شامل ہے ۔

وزیر خارجہ نے افغانستان کی سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے حصول کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی افغان قومی دفاع اور سلامتی افواج کی استعداد بڑھانے کے لیے اتحاد اور امریکی فوج کی کوششوں پر بات ہوئی۔انھوں نے امن اور مفاہمتی عمل کے لیے افغان قیادت میں اور افغان توسط والی کوششوں کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔رہنماؤں نے بدعنوانی کا قلع قمع کرنے، سکیورٹی میں بہتری لانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔