ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز ،کپتان مصباح الحق و دیگر کھلاڑی دبئی پہنچ گئے

192

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پی سی بی پیٹرنز الیون کے کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ۔

پی سی بی پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 روزہ میچ 7اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگا ۔میچ کیلئے احمد شہزاد ، محمد حفیظ اورعدنان اکمل بھی دبئی پہنچے ۔ ان کے ہمراہ ٹیسٹ کے کپتان مصباح الحق سمیع اسلم اور زوالفقار بابر بھی دبئی چلے گئے ہیں تاکہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل پنک بال کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لے سکیں ۔