پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف

180

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں 309 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور اظہر علی سنچریاں بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم مین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 308 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے اچھے انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کے لئے 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرنے کے بعد شرجیل خان 38 رنز بنا کرسلیمان بین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ دوسری وکٹ کیلئے بابر اعظم اور اظہر علی نے 147 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد اظہر علی سنچری مکمل ہوتے ہی ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری طرف بابر اعظم نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے لگاتار تیسری سینچری اسکور کی اور117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بابر اعظم لگاتار تین سینچریاں کرنے والے دنیا کے آٹھویں اور تیسرے پاکستانی پلیئر بن گئے ۔ محمد رضوان اور عماد وسیم 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سرفراز احمد اور محمد نواز بالترتیب 24 اور 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 2 ،جیسن ہولڈر،سلیمان بین،سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

واضح رہے کہ پاکستان کوتین ون ڈےمیچوں کی سیریز میں0-2 کی برتری حاصل ہے۔