پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

222

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرےون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 136رنز سےہراکر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میں بھی کلین سوئپ مکمل کرلی۔ بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کودوسرے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا تھاجس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 543.اوور میں172 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئ ۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز ایون لوئس اور بریتھ ویٹ نے اننگز کا اچھا آغاز کیا  اور پہلی وکٹ کیلئے 45رنز پر گری جب ایون لوئس 22 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بن گئے،ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ،ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ بریتھویٹ کی گری جب وہ 32 رنز بنا کرشعیب ملک کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ڈیرن براوو17 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئےویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ مارلن سیموئلز 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ویسٹ انڈین ٹیم کی وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سےمحمد نواز نے 3،وہاب ریاض نے 2 ،شعیب ملک سہیل خان  اورعماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے اچھے انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کے لئے 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرنے کے بعد شرجیل خان 38 رنز بنا کرسلیمان بین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ دوسری وکٹ کیلئے بابر اعظم اور اظہر علی نے 147 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد اظہر علی سنچری مکمل ہوتے ہی ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری طرف بابر اعظم نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے لگاتار تیسری سینچری اسکور کی اور117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

بابر اعظم لگاتار تین سینچریاں کرنے والےدنیا کے آٹھویں اور تیسرے پاکستانی پلیئر بن گئے ۔ محمد رضوان اور عماد وسیم 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سرفراز احمد اور محمد نواز بالترتیب 24 اور 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 2 ،جیسن ہولڈر،سلیمان بین،سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل ک

بابر اعظم کو سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا اور لگاتار تین سینچریاں اسکور کرنے پر مین آف دی سیریز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچوین بار کلین سوئپ کیا ہے۔