چین میں رولر کوسٹر کی طرح لٹکتی ہوئی اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ

210

چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا، ٹرین نے اپنا پہلا سفر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا جب کہ اس میں ایک وقت میں 124 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔

ٹرین بنانے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس میں لیتھیم بیٹریز کا استعمال کیا گیا ہے، لیتھیم بیٹری کے استعمال کی وجہ سے یہ ٹرین الیکٹریسٹی اور ڈیزل سے چلنے والی ٹرین کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ حکام کےمطابق ٹرین کو مزید کچھ ٹیسٹ ڈرائیونگ کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے۔