آرمی چیف کا پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

194

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رینجرز کی آپریشنل تیاریوں اور ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد پر چوکسی کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے رینجرز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان رینجرز (پنجاب) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برقی کی جانب سے فورس کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پنجاب رینجرز کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجیوں کے بلند جذبے، آپریشنل تیاریوں اور ورکنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل بارڈر کیساتھ فوجیوں کی چوکسی کی سطح کو سراہا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان رینجرز پنجاب کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی ، قبل ازیں رینجرز ہیڈکوارٹر آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان کا استقبال کیا۔