فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر ،اٹلی اور اسپین کا میچ برابر

200

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ اٹلی اور سپین کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔

 ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ کے میچ میں برازیل نے بولیویا کے خلاف پہلا گول دسویں منٹ میں ہی داغ دیا ۔ ایک گول کے خسارے کے بعد حریف ٹیم پریشر میں آ گئی اور جم کر نہ کھیل سکی ۔ برازیل کی بڑی ٹیم نے چھوٹی ٹیم کی کمزوری کا خوب فائدہ اٹھایا اور میچ میں وقفے وقفے سے مزید چار گولز سکور کیے جبکہ مخالف ٹیم کوئی گول کرنے میں ناکام رہی ۔ ایونٹ میں ہونے والے دوسرے میچ میں اٹلی اور سپین کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔