پی پی رہنماؤں کی وزیراعظم اور حکومت پر کڑی تنقید

278

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آخری روز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم نوازشریف اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے قراردادمنظور ہونے کے موقع پر وزیراعظم کو موجود ہونا چاہیے تھا، آج اہم ایشو پر قرارداد پاس کی جا رہی ہے ، وزیراعظم موجود ہوتے تو بہتر ہوتا، اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم جس دن کلبھوشن یادیو کا نام لیں گے اس دن بینائی سے محروم افراد کی تنظیم کے لئے 50ہزارروپے عطیہ کروں گا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی پر تنقید کی اور وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس اہم موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو موجود ہونا چاہیے تھا، اس اہم پر وزیر اعظم موجودہوتے تو تو اچھا تاثر جاتا۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جس دن وزیراعظم نوازشریف کھل کر کلبھوشن یادیو کا نام لیں گے اس دن بینائی سے محروم افراد کی تنظیم کو 50ہزار روپے عطیہ کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں تقریر کے دوران کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیا ، شیری رحمان نے حکومت کی کشمیر کے حوالے سے کمزور خارجہ پالیسی پر تنقید کی ۔