چائنا اوپن ٹینس ، رافیل نڈال اور گریگور دمیتروو کی کامیابی

140

چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 4 رافیل نڈال اور بلغاریہ کے گریگور دمیتروو نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔

بیجنگ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر 4 رافیل نڈال اور فرنچ پلیئر ایڈریان منارینو مدمقابل ہوئے ۔ سپینش کھلاڑی رافیل نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی ۔ رافیل نڈال نے سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک ، سات چھ سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دمیتروو کا مقابلہ فرانس کے لوکاس پاؤلی سے ہوا ۔ گریگور دمیتروو نے چھ سات ، سات چھ ، چھ چار سے میچ اپنے نام کیا ۔