انقرہ میں 2 خودکش بم دھماکے

268

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے خوف سے دو مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

روسی خبرایجنسی کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز نے انقرہ میں آپریشن کیا کارروائی کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ترک سیکیورٹی فورسز نے 200 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیادھماکوں سے شہر لرز اٹھا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انقرہ میں گھوڑوں کے اصطبل کے قریب خود کش بمباروں نے پولیس کی جانب سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیاتاہم اس دھماکے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ترک گورنر کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آورں کا تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔انہوں نے بتا یا کہ خود کش حملہ آور کار بم حملہ کرنا چاہتے تھے جن کے قبضے سے 200کلو امونیم نائیٹریٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔