بولان، پل دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

273

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں پل کے نیچےنصب دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے پل جزوی طور تباہ ہوگیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گروکوت پل کے نیچے نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور پل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پل کو نقصان پہنچنے سے کوئٹہ سبی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔