امریکا کا روس پر سائبر حملے کرنے کا الزام

187

امریکی حکام نے روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے سیاسی تنظیموں پر سائبر حملے کرنے کا باقاعدہ الزام عائد کیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی اور نیشنل انٹیلیجنس آن الیکشن سکیورٹی کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب حملوں میں تقریباً لازمی طور پر روس کے اعلیٰ عہدیدار ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ان کوششوں کی وسعت اور اس قدر حساس ہونے کو دیکھ کر ہمارا ماننا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت روس کا کوئی اعلیٰ ترین عہدیدار ہی دے سکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاہم بیلٹ پیپر یا انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنا انتہائی مشکل ہوگا جس کی وجہ ان پر کئی جگہوں پر نظر رکھنا اور ڈی سینٹرالائزڈ نظام ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے جاری مہم کے دوران کئی حیران کن ای میلز سامنے آئی تھیں۔دوسری جانب روس نے ان الزمات کی تردید کی ہے۔